ڈسکہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ترجمان پنجاب حکومت

ویب ایڈیٹر

 

لاہور : ترجمان حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس نے ڈسکہ واقعے کا نوٹس لے لیا، وکلاء کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، زعیم قادری کہتے ہیں اپوزیشن پوائنٹ اسکورنگ نہ کرے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جس کی غلطی ہے اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے ڈسکہ واقعے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں واقعے کی حساسیت کو سمجھیں، پوائنٹ اسکورنگ نہ کی جائے، وزيراعلیٰ اور چيف جسٹس نوٹس لے چکے، واقعے ميں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی جی کو انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پيش کرنے کی ہدايت کردی گئی۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈسکہ سانحے پر مظاہرین کا ردعمل فطری ہے، ماضی میں بھی ایسے واقعات پر شدید رد عمل سامنے آیا، جس کی غلطی ہوگی اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ڈسکہ واقعے کی آگ پنجاب کے 5 شہروں تک پھيل گئی، واقعے کی تحقیقات میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی۔ سماء

Azadi March

ملزمان

policy

hope

Tabool ads will show in this div