ڈسکہ واقعہ،وزیراعظم نوازشریف نے صورت حال کانوٹس لے لیا

ویب ایڈیٹر:


اسلام آباد: سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں ہونے والے واقعات پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے امن و امان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اتھارٹی کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کردیں۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے ڈسکہ میں وکلاء کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم نے ڈسکہ میں امن و امان کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورت حال کو فوری کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

وزیراعظم نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آج ہونے والے سیالکوٹ واقعہ میں قانون کے متوالے قانون کے محافظوں سے بھڑ پڑے، جس کے بعد فائرنگ سے صدر سیالکوٹ بار سمیت دو افراد جاں بحق، جب کہ ایک زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد صوبے بھر میں وکلاء سڑکوں پر نکل آئے اور انتظامیہ، حکومت اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے، کالے کوٹ والوں کے احتجاج سے صورت حال مزید کشیدہ ہوگئی، مشتعل وکلاء نے سرکاری اور نجی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا اور، پولیس اسٹیش، ٹی پی او اور دیگر سرکاری دفاتر میں فرنیچر، ریکارڈ اور دیگر املاک کو آگ لگا دی۔ سماء

نے

لیا

Bipasha Basu

Tabool ads will show in this div