بھارتی وزیردفاع کی پاکستان کیخلاف زہرفشانی،وزیراعظم اور آرمی چیف کااظہارتشویش

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پیر کے روز وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال اور سلامتی سے متعلق گفت گو کی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی داخلی و خارجی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر  تشویش کا اظہار اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیشرفت اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں دہشت گردوں کی پشت پناہی سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور  یہ بات یقینی بنائی کہ پاکستانی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو ، امید کرتے ہیں کہ دیگر ممالک بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں گے۔

دونوں بڑوں نے سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہا،  وزیراعظم کا کہنا تھا اگر قانون نافذ کرنے والے اسی طرح تندہی سے کام کریں گے تو وہ وقت دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ ہو جائےگا۔ سماء

کی

سے

dharna

vote

eid

puppet

washington

speaks

Tabool ads will show in this div