جے آئی ٹی کے پیروں میں مہندی لگی ہے کیا؟

Asif Kirmani JIT Talk 04-07 Isb

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Asif-Kirmani-JIT-Talk-04-07-Isb.mp4"][/video]

اسلام آباد :  اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی صف کرمانی گرجتے برستے کہنے لگے کہ قطری شہزادے کو سوالنامہ بھیجنے سے انکار قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے،قطری شہزادہ پاکستانی شہری نہیں وہ یہاں نہیں آسکتا، جے آئی ٹی کے پیروں میں مہندی لگی ہے کیا،جے آئی ٹی خود قطر جا کر بیان ریکارڈ کیوں نہیں کرتی۔ اسلام آباد میں جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے گفت گو میں آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کیس میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جانا چاہیئے،قطری شہزادے کے معاملے میں کوئی پیش رفت دیکھنے کو نہیں مل رہی۔ ایک سوال کے جواب میں آصف کرمانی نے کہا کہ قطری شہزادے کو سوالنامہ بھیجنے سے انکار کرنا قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ، ماہرین جو چاہے کر لیں مگر جب تک قطری شہزادے کا بیان پاناما کیس کا حصہ نہیں بنایا جاتا اس وقت تک تحقیقات کا عمل مکمل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ اسی وقت مکمل تصور کی جائے گی جب قطری شہزادے کے بیان کو جے آئی ٹی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔ سماء

IMRAN KHAN

JIT

MARYAM NAWAZ

PanamaLeaks

Qatari letter

Tabool ads will show in this div