اورنگی ٹاؤن میں رینجرز آپریشن کے دوران دھماکا،3 دہشتگرد ہلاک

کراچی: شہر کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن فقیرکالونی میں آپریشن کے دوران مکان میں دھماکے سے تین دہشتگرد مارے گئے ۔ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا ۔

 

رینجرز نے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی کے شاہ محلہ میں انٹیلی جنس اطلاع پرایک مکان پرچھاپہ مارا ۔ گھرمیں موجود دہشت گردوں نے اہلکاروں پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی ۔ رینجرز اہلکاروں نے بھی بھرپور جواب دیا۔

 

اس دوران اچانک زوردار دھماکہ ہوا ۔ جس کی آواز دور دور تک سنائی دی ۔ رینجرز نے کلیئرنس کے بعد مکان کے ملبے سے تین دہشت گردوں کی لاشیں برآمد کرلیں ۔ جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ۔

 

عابد فاروق انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ آئی ای ڈی ڈیوائس کا تھا۔

 

فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہکار او دو بچے زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 

واقعہ کے فوری بعد ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر بھی موقع پر پہنچے اور سرچ آپریشن کی نگرانی کی ۔

 

رینجرز نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے گھروں کی تلاشی لی ۔ مکان سے دو دستی بم ، چار آوان بم اور ایک کلاشنکوف برآمد کی گئی۔ سماء

رینجرز

شوبز

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div