کراچی میں خود کش حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے مارے گئے

ویب ایڈیٹر:


کراچی کےعلاقےاورنگی ٹاؤن میں رینجرز کے آپریشن کے دوران خودکش بمبار نے خود کو اڑا دیا۔ 12گھنٹے کے دوران رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ اور ایک راہگیر جاں بحق ہوا ۔

بم بنانے کی فیکڑی سے بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد ، بم بنانے کا سامان ، خودکش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن کی الصدف کالونی میں آج صبح رینجرز نے چھاپہ مارا۔ دہشتگردوں اور رینجرزکے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور جب  دہشت گردوں کو بھاگنے کی جگہ نہیں ملی تو ان میں سے ایک نے خود کو اڑا دیا ۔ مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے ۔۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے راہگیر کامران بھی جاں بحق ہوا،دہشت گردوں سے جدید ہتھیار،دھماکہ خیز مواد ،بم بنانے کا سامان اور خودکش جیکٹ بھی ملی ۔

ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد رات کو فقیرکالونی میں رینجرز آپریشن کے دوران فرار ہوئے تھے ۔ رینجرز نے رات گئے اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں ایک مکان کا محاصرہ کیا تو مکان میں موجود دہشت گردوں نے رینجرز پر حملہ کیا ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گردوں نے مکان کو بم سے اڑا دیا تھا ۔مقابلے کے دوران تین دہشت گرد اختر ولد تاج محمد ، ہدایت اللہ ولد محبوب اور نویدخان ولد عبدالواحد مارے گئے۔ مکان سے خودکش جیکٹ ، کلاشنکوف ، ٹی ٹی پستول، دو ایوان بم برآمد ہوئے ۔

رینجرز حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا ۔ دہشت گرد کراچی میں پولیس اور رینجرز پر حملوں، بھتہ خوری ، دہشت گردی ، بم دھماکوں اور خودکش حملوں میں ملوث تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کراچی میں خودکش حملوں اور بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔سماء

کی

burger

گئے

ahmadinejad

jakarta

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div