وزیراعظم سے چوہدری نثار کے گلے شکوے

ویب ایڈیٹر:

وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے تمام تحفظات دورکردیے ۔

اسلام آباد میں لگنے والی بڑی بیٹھک میں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،وفاقی وزراچوہدری نثار،اسحاق ڈار، پرویز رشید اور دیگر نے ملاقات کی ۔

چوہدری نثار نے وزیراعظم سے ایک عرصے بعد ہونے والی ملاقات میں خوب گلے شکوے کیے، جواب میں وزیراعظم  نے وزیر داخلہ کو تمام معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان کے تحفظات بھی دورکر دیئے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر مشاورت کی گئی،وفاقی وزرا نے وزیر اعظم کو اپنے محکموں کی کارکردگی اور بجٹ میں وزارتوں کی ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم  نے تمام وزرا کو مل بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت عوام دوست بجٹ لانے کی کوشش کررہی ہے،عوام کے نمائندے عوامی بھلائی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔ سماء

eid

Tabool ads will show in this div