امریکا میں ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی
بوسٹن : امریکی شہر بوسٹن میں ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی، حادثے میں دس افراد زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی شہر بوسٹن میں ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ بوسٹن ایئرپورٹ کے باہر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے 56 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، جس سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر حادثہ نظر آتا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے کئی واقعات میں لوگوں پر گاڑیاں چڑھانے کے واقعات کئی ممالک میں پیش آچکے ہیں۔
اس سے قبل تازہ واقعے میں برطانیہ کے علاقے نیو کاسل میںخاتون نے عیدا لفطر منانے والے مسلمانوں پر اپنی گاڑی چڑھا دی تھی۔ واقعے کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے خاتون ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا، جب کہ فرانس میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ سماء