ریکارڈ میں رد و بدل، ڈائریکٹر ایس ای سی پی نے بھانڈا پھوڑ دیا

Maheen Statement Isb Pkg 03-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Maheen-Statement-Isb-Pkg-03-07-1.mp4"][/video]

اسلام آباد: ايس اي سي پي کي ڈائريکٹر ماہين فاطمہ نے بڑا انکشاف کرديا، کہتي ہيں ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں ردوبدل چیئرمین ظفر حجازی کے کہنے پرکیا۔

پانامہ کیس تحقیقات میں سنسنی خیز موڑ میں جے آئی ٹی کو مطلوب ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں ردوبدول کس نے کیا، ڈائریکٹر ایس ای سی پی ماہین فاطمہ نے بھانڈا پھوڑ دیا اور سارا ملبہ چیئرمین ظفر حجازی پر ڈال دیا۔

ایف آئی اے کو بیان میں بتایا ایس ای سی پی ریکارڈ میں ردوبدل ظفرحجازی کے کہنے پر ہی کیا، جے آئی ٹی کے خلاف بیان دینے کیلئے دباؤ بھی ڈالا گیا، بیان نہ دینے کی صورت میں گلگت میں تبادلے اور محکمانہ کارروائی کی دھمکی دی گئی۔

ماہین فاطمہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایس ای سی پی نے کہا جے آئی ٹی ارکان کے جارحانہ رویے کی شکایت کرو، ظفر حجازی چاہتے تهے میں کہوں جے آئی ٹی ارکان نے مجھے رلا دیا۔

ماہین فاطمہ نے مزید کہا جے آئی ٹی کیلئے گواہی دینا قومی فریضہ تھا، گواہی دینے پر نوکری سے فارغ نہیں کیا جاسکتا۔ سماء

joint investigation team

Zafar hijazi

SECP Chairman

Maheen Fatima

SECP Director

Tabool ads will show in this div