ایف سی کارروائی،صدرممنون کےبیٹےپرحملہ کرنیوالےدہشتگرد گرفتار

ویب ایڈیٹر :
کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع حب میں ایف سی نے کارروائی کر کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے, ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد صدر مملکت کے بیٹے طلعت ممنون کے قافلے پر حملے میں بھی ملوث ہیں۔

ایف سی ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے رمضان گوٹھ میں کارروائی کی گئی، جس  کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔ ترجمان ایف سی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد حب میں مختلف  دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دوران تفتیش دہشت گردوں سے چوبیس مئی کو صدر مملکت کے بیٹے کے قافلے پر بم حملے کے بھی شواہد ملے ہیں، گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماء

Azadi March

ایف سی

Tabool ads will show in this div