راجن پور،عمر کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا،4افراد زخمی

ویب ایڈیٹر :


راجن پور: عمر کوٹ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکے سے چار افراد زخمی ہوگئے، جب کہ ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے پولیس کے مطابق راجن پور میں  عمر کوٹ کے علاقے سے گزرتی ٹرین کے ٹریک کو دہشت گردوں نے بارودی مواد سے اڑا دیا گیا، حادثے میں چار مسافر زخمی ہوئے، دھماکے سے خوشحال خان خٹک کی دو بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریلوے پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ریلوے ٹریک پر نصب کیا گیا تھا، دہشت گردوں کا ہدف خوشحال خان خٹک تھی، ریل گاڑی کراچی سے پشاور جا رہی تھی، حکام کے مطابق ٹریک کی مرمت اور بوگیوں کو ریل گاڑی سے منسلک کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، کام مکمل ہوتے ہیں ٹرین کو پشاور روانہ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ اور بلوچستان کے علیحدگی پسند متعدد بار ریل گاڑیوں اور ان کے ٹریک کو اپنی شرپسندی کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ سماء

زخمی

کے

پر

Burma

secret

leftist

modi

joy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div