والدہ کا انتقال بیلاروس کے صدر کا دورہ پاکستان مسترد
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا دورہ پاکستان دو روز کیلئے ملتوی کر دیا گیا، مہمان صدر اٹھائیس مئی کو آئیں گے۔
صدر مملکت ممنون حسین کی دعوت پر بیلا روس کے صدر کو آج دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آنا تھا تاہم ان کی والدہ کے انتقال کے باعث دورہ دو روز کیلئے ملتوی کردیا گیا، بیلا روس کے صدر اب اٹھائیس مئی کو پاکستان آئیں گے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے بیلاروس کی دفاعی کمیٹی کے چیئرمین سیرجی پی گورولیو (Sergei P.Gurulev) نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، خواجہ آصف نے چیئرمین انڈسٹریل کمیٹی آف بیلاروس کو دفاعی تعاون بڑھانے کی پیشکش کی، دونوں ممالک نے دفاعی ٹیکنالوجی اور ملٹری ٹریننگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ سماء