بھارتی خفیہ ایجنسی اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں طالبان بھارت کے لیے پاکستان میں لڑ رہے ہیں۔ بلوچستان کی شورش میں بھی انڈیا کا ہاتھ ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی اور دہشتگردوں کا گٹھ جوڑ چل رہا ہے۔
نام نہاد جمہوریت کا علمبردار ملک بھارت خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے۔ اور لڑ رہا ہے پراکسی وار۔
بھارت کی پاکستان میں مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ اور اب ایک بار پھر ۔۔ وزیر دفاع نے پاکستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار دلی سرکار کو ٹہرایا ہے۔
خواجہ آصف کہتے ہیں بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' اور پاکستان میں دہشت گردوں نے گٹھ جوڑ کررلیا ہے۔ کالعدم تحریک طالبان ، بھارت کے لیے پاکستان میں جنگ لڑرہے ہیں۔ طالبان بھارتی پراکسی کے طور پر پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں۔
وزیر دفاع نے یہ بھی بتادیا کہ بلوچستان کی شورش میں شرپسندوں کو بھارت کی مدد حاصل ہے۔ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ یہ صورت حال اُس وقت شروع ہوئی جب سے ضرب عضب شروع ہوا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاک فوج ملک دشمنوں میں کوئی امتیاز نہیں کررہی۔ اور طالبان سمیت تمام دہشت گردوں کا صفایا کررہے ہیں۔ سماء