وکیلوں کے قاتل ایس ایچ او کی عدالت میں پیشی، جسمانی ریمانڈ منظور

اسٹاف رپورٹ

گوجرانوالہ : سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرکے 12 روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا۔

ڈسکہ میں 2 وکلاء پر فائرنگ کرنے والا قانون کی گرفت میں آگیا، ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا، ملزم کو 8 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈسکہ میں صورتحال معمول پر آنے لگی اور کاروباری زندگی بحال ہونے لگا، 25 مئی کو وکلاء کے احتجاج کے دوران ایچ ایچ او ڈسکہ شہزاد وڑائچ نے بار کے صدر سے تلخ کلامی پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں رانا خالد سمیت 2 وکلاء جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد ملک بھر میں وکلاء نے احتجاج کیا جبکہ منگل کو سپریم کورٹ بار سمیت ملک بھر  میں وکلاء تنظیموں کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا گیا۔ سماء

Hayatabad

myanmar

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div