جےآئی ٹی میں پیشی،حسن نواز پروٹوکول کےہمراہ پہنچ گئے

اسلام آباد : وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز جے آئی ٹی میں پیش ہونے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق حسن نواز کی جے آئی ٹی میں آج پیشی مختصر ہوگی، جوڈیشل اکیڈمی آمد پر وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے اکیڈمی پر تعینات سیکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی۔ حسن نواز نے گاڑی سے باہر آکر ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ ویڈیو دیکھیں۔ سماء