عمران خان کا ایک بار پھر خیبرپختونخوا میں جلسوں کا اعلان

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : کپتان کے سر پر تبدیلی کا جنون اس قدر سوار ہے کہ بار بار پوزیشن تبدیل کررہے ہیں، چند دن پہلے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر جلسے منسوخ کئے اور آج پھر خیبرپختونخوا میں جلسوں کا اعلان کردیا۔

خیبرپختوا میں تبدیلی آنہیں گئی بلکہ بار بار آرہی ہے، کپتان بار بار پینترے بدل رہے ہیں، بلدياتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معذرت کی، پھر جلسے کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان آج مردان، نوشہرہ کلاں  اور پشاور میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔

الیکشن کمیشن پھر فوری حرکت میں آگیا، صوبائی الیکشن کمشنر طالب حسین نے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کو خط لکھ بھیجا، کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق یہ جلسے نہیں ہوسکتے، عمران خان کیخلاف ایکشن کی درخواست کردی گئی، الیکشن کمیشن نے غور شروع کردیا۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے نوٹس دے کر 21 مئی کو عمران خان کو طلب کیا تھا، جلسے منسوخ کرنے کا نوٹس واپس لے لیا گیا تھا۔ سماء

tragic

detainees

عمران خان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div