ٹرمپ نے صحافیوں پر لاتیں، گھونسے برسا دیئے،ویڈیو وائرل

cus1499015153

واشنگٹن : امریکی میڈیا کو بات بات پر بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانے والے امریکی صدر کے جارحانہ انداز میں مزید شدت آگئی، ٹرمپ نے صحافت کو باکسنگ ککس مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی تو ہر طرف سے تنقید کا بازار گرم ہوگیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری امریکی صدر کی ماضی کی پہلوانی ویڈیو کو ایڈٹ کرکے پیش کیا گیا، جس میں صدر ٹرمپ نے مخالف کے سر پر امریکی نیوز چینل کا لوگو چسپاں کیا ہے۔

نئی ایڈڈ شدہ ویڈیو میں امریکی صدر نے 10 سال پرانی اپنی پہلوانی کی ویڈیو پر نیوز چینل کا لوگو لگا کر خوب لاتیں، مکے اور گھونسے رسید کیے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کو ٹوئٹ بھی ٹرمپ نے اکاؤنٹ نے کیا ہے۔ ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد ری پبلکن امیدواروں کی جانب سے خوب تنقید کا بازار گرم کیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہی صرف 6 گھنٹے کے قلیل عرصے میں ایک لاکھ پیچاسی ہزار افراد نے اسے ری ٹوئٹ، تین لاکھ سے زیادہ افراد نے لائک اور ایک لاکھ افراد نے اس پر تبصرہ کیا۔

سوچنے کی بات ہے کہ 33 ملین فولوورز رکھنے والے امریکی صدر کی ٹوئٹ پر اتنی بڑی تعداد میں ری ایکشن بڑی بات ہے۔ بس ٹرمپ کی جانب سے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی دیر تھی کہ بہت سے دل جلے اور سی این این سے نالاں لوگوں نے بھی مخصوص ٹی وی چینل کے خلاف تصاویر اور ویڈیوز اپ کوڈ کرنا شروع کردیں۔

ویڈیو پر اٹھنے والی تنقید پر ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صدر کو میڈیا کی تنقید پر ردعمل کا حق حاصل ہے۔ دوسری جانب ریاست کیلی فورنیا سمیت مختلف اسٹیٹس میں امریکی صدر کے خلاف ایک بار پھر مظاہروں میں شدت آگئی ، مظاہرین نے امریکی صدر کے  مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔ سماء

JOURNALISTS

US president

Tabool ads will show in this div