وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پر غور

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس جاری ہے، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس سمیت وفاقی وزراء بھی شریک ہیں، آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی پر اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی میٹنگ میں شریک ہیں۔

اجلاس میں قومی سلامتی اور شدت پسندوں کیخلاف اقدامات پر غور جبکہ آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی گھروں کو واپسی کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

اہم اجلاس میں دہشت گردوں کیخلاف اور امن و امان کی بحالی کیلئے بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان پر مؤثرعملدرآمد کیلئے صوبوں کی جانب سے کئے گئے اقدامات بھی زیر بحث آئیں گے۔ سماء

dharna

eid

sharapova

Tabool ads will show in this div