غیر اخلاقی ڈانس پارٹی پر پولیس کا دھاوا، درجنوں لڑکے لڑکیاں گرفتار

Dance Party Isb Pkg 02-07

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/Dance-Party-Isb-Pkg-02-07.mp4"][/video]

اسلام آباد : غیراخلاقی سرگرمیوں کیخلاف پولیس اور انتظامیہ کی کارروائی، وفاقی پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کے 35 لڑکے اور 17 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔

شہر اقتدار کے ریڈ زون میں ڈانس پارٹی کرنا مہنگا پڑگیا، اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن شعیب کی سربراہی میں تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے گزشتہ رات گرینڈ ایمبیسڈر ہوٹل پر چھاپہ مارا، قانون کے محافظوں نے شراب کے نشے میں دھت ڈانس پارٹی کرنے والے 35 لڑکے اور 17 لڑکیوں کو دبوچ لیا، گرفتار افراد کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کرکے شراب نوشی اور ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چھاپے کے وقت جب میڈیا پہنچا تو بعض نے منہ چھپایا، بعض نے تو دھڑلے سے تصاویر بنوائیں، پارٹی کی میزبانی کرنے والے ہوٹل کو سیل کردیا گیا۔ سماء

Dance Party

POLICE RAID

Islamaba

Tabool ads will show in this div