پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈے کیئر یونٹ کا قیام، خواتین اراکین اور اسٹاف خوشی سے نہال

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : خواتین ارکان اور اسٹاف کی پریشانی کو مد نطر رکھتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت میں ننھے بچوں کیلئے ڈے کیئر سینٹر کے قیام کا اعلان کردیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خواتین ارکان اور اسٹاف کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ کی بلڈنگ میں چھوٹے بچوں کیلئے ڈے کیئر سینٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے، یہی نہیں خواتین کو فارمز بھی تقسیم کردیئے گئے ہیں جن میں ملازمت اور بچوں سے متعلق کوائف طلب کئے گئے ہیں۔

کوائف کی چھان بین کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں باقاعدہ جگہ منتخب کرکے اس کی تزین و آرائش بھی کی جائے گی، اگلے مرحلے میں خواتین پارلیمنٹرینز کو بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ورکنگ قوانین کے مطابق 50 یا اس سے زائد خواتین ورکرز والے اداروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ڈے کیئر سینٹر کی سہولت فراہم کریں، اسی لئے اسپیکر قومی اسمبلی نے خواتین کو اس سہولت کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ سماء

ICC

serena

barca

Tabool ads will show in this div