ن لیگ جمہوریت تباہ کرنے کے درپہ ہے، عمران خان کی کڑی تنقید

Ik Sot 1800 02-06

اسلام آباد : تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان نے کہا ہے کہ چوری بچانے کيلئے جے آئی ٹی کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی جمہوريت مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے، حکمران جماعت جمہوريت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، وفاقی وزراء ايک خاندان کی کرپشن بچانے کيلئے سرگرم ہيں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وفاقی وزراء کی جانب سے پاناما جے آئی ٹی پر تنقید پر پھٹ پڑے، کہتے ہیں حکمران جماعت جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے درپہ ہے، ہم جمہوریت بچانے کیلئے نکلے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چوری بچانے کيلئے جے آئی ٹی کو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جے آئی ٹی کو خريدنے کی کوشش کی گئی، قومی اسمبلی ميں عوام سے جھوٹ بولا گيا، شريف برادران نے سعودی عرب جانے کيلئے 10 سال کا معاہدہ کيا، 1990ء ميں 5 ارب روپے کے پلاٹس بانٹے گئے، جمہوريت کو کس سے خطرہ ہے؟۔

عمران خان بولے کہ کے پی ميں کوئی کرپشن کيس نہيں، پاکستان ميں قانون اپوزيشن کيلئے ہوتا ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

IK

federal minister

JIT

Panama

Tabool ads will show in this div