ایف سی کی کوہلو میں کارروائی، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
کوئٹہ : پاک فوج کی جانب سے آپریشن رد الفساد ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے، ایف سی نے کوہلو میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 8 کارندوں کو گرفتار کرلیا جبکہ بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
پاک فوج کی آپریشن ردالفساد کے حوالے سے ملک بھر میں کامیابی کارروائیاں جاری ہیں، ترجمان پاک فوج کے مطابق ایف سی نے کوہلو کے علاقے سوری کور میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 8 کارندے گرفتار کرلئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جس میں 3 ایس ایم جیز، 5 رائفلز، 18 میگزین اور ہزاروں راؤنڈز شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوک کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد گزشتہ روز مچھ میں ریلوے ٹریک پر آئی ای ڈی نصب کرنے اور دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ سماء