سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کی بھارتی دھمکیوں کی مذمت
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت کی ہے، کمیٹی نے معاملے پر حکومت کو عالمی برادری سے رجوع کرنے کی تجویز دے دی۔
قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین سید کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی مذمت کی گئی، کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر کے دہشت گردی میں تعاون کے اعتراف سے پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کو خطرہ ہے۔
کمیٹی نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کے معاملے پر حکومت کو عالمی برادری سے رجوع کرنے کی تجویز دی ہے، کمیٹی ارکان کا کہنا تھا اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، او آئی سی اور یورپی یونین سے بھی رابطہ کیا جائے۔ سماء