خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل

اسٹاف رپورٹ


پشاور : خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ بیلٹ پیپرز پرصرف انتخابی نشان ہونگے۔ فوج کی نگرانی میں ترسیل کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے7 کروڑ 22 لاکھ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ بیلٹ پیپرز 29 مئی کو پریذائڈنگ آفیسرز کے حوالے کئے جائیں گے ۔ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام فوج کی نگرانی میں جاری ہے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے7 رنگ کے بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔ جنرل نشستوں کیلئے سفید'خواتین نشستوں کیلئے گلابی'مزدور کسان نشستوں کے لئے سبز رنگ'یوتھ نشستوں کے لئے پیلا جبکہ اقلیتی نشستوں کیلئے ہلکا بھورا بیلٹ پیپر ہو گا ۔ ضلعی ممبر کیلئے بیلٹ پیپرز کا رنگ نارنجی اور تحصیل ممبر کے لئے سرمئی بیلٹ پیپر چھاپا گیا ہے۔

صوبہ بھر میں گیارہ ہزار ایک سو چون پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ دو ہزار آٹھ سو اٹھاون پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس جبکہ چار ہزار اکہتر حساس قرار دیئے گئے ہیں ۔ ایک کروڑ 33 لاکھ 87 ہزار 234 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ سماء

کی

مکمل

wto

Tabool ads will show in this div