ایان علی کو عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا

Nov 30, -0001

راولپنڈی: ڈسکہ واقعے کے خلاف وکلاء کی ہڑتال کے باعث کرنسی اسمگلنگ کیس میں سپر ماڈل ایان علی کو آج عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب 2 روز کی رخصت پر ہیں اسلئے آج کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کے ڈیوٹی جج صابر سلطان نے کی۔ صابر سلطان نے کہا کہ وہ بطور ڈیوٹی جج کام کررہے ہیں، کیس سے متعلق گند ان پر نہ ڈالیں، جو بھی بحث مباحثہ کرنا ہے  متعلقہ عدالت میں کریں اور کیس بھی وہیں چلایا جائے۔

ایان علی کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے درخواست ضمانت پر مزید شواہد جمع کرا دیے،ایان علی کو پیش نہ کرنے کے باعث درخواستوں پر کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔

ایان علی کے خلاف کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کردی گئی۔ کسٹم حکام کی جانب سے ایان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس درج کرنے اور ایان علی کی دائر کردہ ضمانت کی درخواست کی سماعت بھی ملتوی کر دی گئی ۔ سماء

offers

جا

Tabool ads will show in this div