سانحہ احمد پور شرقیہ،جاں بحق افراد کی تعداد 195 ہوگئی

BWP Accident Pkg 25-06

بہاولپور : احمد پور شرقیہ سانحہ کی ایک اور زخمی خاتون لاہور کے جناح اسپتال میں دم توڑ گئی، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 195 تک پہنچ گئی ہے۔ جناح اسپتال لاہور کے برن سینٹر میں ستائیس جون کو سانحہ بہاولپور کے تیئس زخمیوں کو لایا گیا تھا، تاہم ان میں سے پانچ افراد دوسرے ہی روز دم توڑ گئے تھے۔ ہفتے کے روز برن سینٹر میں زیر علاج سرفراز اور گلزار، جب کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب 35 سالہ حمیدہ بی بی بھی دم توڑ گئیں۔ BWP OLD FTG 25-06 ایک زخمی کو صحت یاب ہونے کے بعد گھر واپس بھیج دیا گیا، جناح اسپتال کے برن سینٹر میں اب بھی تیرہ افراد زیر علاج ہیں، جس میں سے چھ زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

Pakistani soldiers stand guard beside burnt out vehicles at the scene where an oil tanker caught fire following an accident on a highway near the town of Ahmedpur East, some 670 kms (416 miles) from Islamabad on June 25, 2017. At least 123 people were killed and scores injured in an inferno that erupted after an oil tanker overturned in central Pakistan early on June 25 and crowds rushed to collect fuel, an official said. / AFP PHOTO / SS MIRZA

اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال لائے گئے زخمی اسی فیصد جھلسے ہوئے ہیں، تاہم انہیں مکمل طبی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں۔ سماء

PUNJAB

Bahwalpur

ahmedpur east

ahmedpur sharqia

shell oil

Tabool ads will show in this div