ڈی آئی خان میں پولیس وین پر حملہ، 2 اہلکار جاں بحق

ویب ایڈیٹر:


ڈیرہ اسماعیل خان : درابن میں پولیس وین پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے ۔

علی الصبح ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں گشت پرمامور پولیس وین پردہشت گردوں نے راکٹ حملہ کیا جس سے ایک اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔حملے میں  اے ایس آئی سمیت 3 ہلکار زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تاہم حملہ آور فرار ہہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سماء

میں

defence

coup

gifts

ind

Tabool ads will show in this div