خاتون صحافی کےقتل کاڈراپ سین

Jul 01, 2017
JOURNALIST KILLER ARREST KHI PKG KAZIM - 01-07 [video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/JOURNALIST-KILLER-ARREST-KHI-PKG-KAZIM-01-07.mp4"][/video]

کراچی: پولیس نے خاتون صحافی کے قاتل کی گرفتاری کا دعویٰ کردیاہے۔ملزم نے ڈکیتی مزاحمت پر تار سے گلہ دبا کرخاتون کوقتل کیا۔

کراچی پولیس نےخاتون صحافی زیبا برنی کا قاتل پکڑنے کا دعویٰ کردیاہے۔گزشتہ دنوں خداداد کالونی میں فلیٹ سےخاتون صحافی کی لاش ملی تھی۔مقتولہ کا زیور اور دیگر اشیا  غائب تھیں۔

پولیس کےمطابق جائے وقوعہ سےملنے والے شواہد اورعینی شاہدین کی مدد سےملزم کاشف جمیل کو گرفتار کیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کچھ عرصے پہلے اسی عمارت میں رہائش پذیرتھا۔مقتولہ نے اے سی ٹھیک کرنے کے لیے ملزم کوبلایا تھا۔

گرفتار ملزم کا ساتھی عرفان فرارہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے جاری ہیں ۔ سماء

Tabool ads will show in this div