صدر مملکت سے کپتان سرفراز احمد کی ملاقات

Jul 01, 2017

news-1498918264-5114

اسلام آباد : صدر مملکت ممنون حسین سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد اور ان کی ٹیم نے محنت سے یہ شاندار کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان کا کرکٹ کا سنہری دور واپس آ رہا ہے۔

صدرمملکت نے قومی کرکٹ ٹیم اور کپتان سرفراز احمدکے جذبے کو سراہتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں کرکٹ کے میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سماء

president mamnoon hussain

Tabool ads will show in this div