شدید ترین کھانسی سے نجات کا آسان نسخہ
لاس اینجلس: امریکی ماہرین نے کیلے اور شہد کے مکسچر کو شدید ترین کھانسی اور سینے کی بیماریوں سے نجات کیلئے مفید قرار دے دیا۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین کے مطابق دو درمیانے سائزکے کیلوں کو کسی چمچ یا کانٹے کے ساتھ اچھی طرح پیس لیں،چمچ اور کانٹا لکڑی کا بنا ہواب اس میں400ملی لیٹر ابلا ہوا پانی ڈالیں اور30منٹ تک پڑا رہنے دیں۔
سب سے آخر میں دو چمچ شہد ملا لیں اس کے بعد چھان کر اس محلول کودن میں چار بار استعمال کریں۔کچھ ہی دنوں میں آپ کی کھانسی ختم ہوجائے گی۔ سماء/ اے پی پی