ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کو رہا کردیا گیا

Shahid Pasha SOT 01-07

کراچی : بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر کے معاملہ پر عدالت نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما شاہد پاشا کی رہائی کا پروانہ جاری کردیا۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما شاہد پاشا سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا ۔عدالت دو مقدمات میں پہلے ہی شاہد پاشا کا ریلیز آرڈر جاری کرچکی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما شاہد پاشا نے جیل میں بیتی کہانی سنادی کہتے ہیں جیل میں پیپلزپارٹی اور دیگر پارٹیوں کے سیٹ اپ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں باتھ روم کا پانی پینے کو دیا جاتا ہے، جب ہماری حکومت آئے تو شکایت مت کیجئے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل سے قیدی اتنی آسانی سے نہیں بھاگ سکتے ہیں ،سینٹرل جیل کی ملی بھگت سے قیدی بھاگے۔ سماء

CENTRAL JAIL

MQM Pakistan

Tabool ads will show in this div