سی ویو پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی من مانیاں

SEA VIEW PARKING TEHELKA KHI PKG KAZIM

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/07/SEA-VIEW-PARKING-TEHELKA-KHI-PKG-KAZIM.mp4"][/video]

کراچی: شہر قائد کے شہریوں کو سی ویو جانا ہے تو فی گاڑی چالیس روپے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کو دینا ہوںگے ،سندھ ہائی کورٹ نے نومبر دو ہزار سولہ کو تمام کنٹونمنٹس کے پارکنگ فیس لینے پر حکم امتناع دیا ہوا ہے لیکن عدلاتی حکم امتناع کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے۔

کراچی کی اکلوتی سستی تفریح بھی شہریوں کو مہنگی پڑرہی ہے، سی ویو پر چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ لیا جارہا ہے، فی گاڑی چالیس روپے اور فی بائیک بیس روپے لیا جارہا ہے لیکن یہ پرچیاں ٹھیکیدار نے اپنی مرضی کی چھاپ رکھی ہیں،عوام بھی ہوشیاری بلکہ ڈیڑھ ہوشیاری سے تنگ ہیں، اصلی پرچی پر بیس روپے لینا بھی غیرقانونی ہے ۔

کنٹونمنٹس کی پارکنگ کا کیس عدالت میں ہے اور نومبر دو ہزار سولہ میں تمام کنٹونمنٹس کے پارکنگ فیس لینے پرسندھ ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کررکھا ہے۔

ساحل پر روزانہ بارہ سو سے زائد گاڑیاں اور بائیکس آتی ہیں ویک اینڈز پر تعداد ڈبل ہوتی ہے سی بی سی کروڑوں روپے غیرقانونی پارکنگ فیس کی مد میں کمارہا ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں۔ سماء

CBC

samaa Tehelka

Tabool ads will show in this div