پاک بھارت قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ؛کلبھوشن کا نام شامل نہیں

HDL 1400 01-07

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے کے ممالک میں قید افراد کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔ پاکستانی فہرست میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا نام شامل نہیں۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو ارسال فہرست کے مطابق پاکستان میں بھارتی قیدیوں میں چار سو چورانوے ماہی گیر اور باون عام شہری شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے چھ جنوری کو دو سو انیس ماہی گیروں کو رہا کیا جبکہ رواں ماہ یعنی جولائی میں مزید اٹہتر ماہی گیر بھارت بھجوائے جائیں گے ۔

بھارت نے بھی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کے حوالے کی جس کے مطابق بھارتی جیلوں میں 263 عام پاکستانی شہری اور 78 ماہی گیر قید ہیں۔ دفتر خارجہ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو سال میں دو مرتبہ یکم جولائی اور یکم جون کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔

جاسوسی اور دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کلبھوشن یادیو عام شہری نہیں اس لیے پاکستان کی جانب سے اس کا نام فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔ سماء

KULBHUSHAN JADHAV

Tabool ads will show in this div