اے ٹی پی کپ،اعصام الحق نے مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
انقرہ : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے سوئيڈش پارٹنر رابرٹ لینڈ اسٹیڈ کے ساتھ اے ٹی پی گراس کورٹ کا مینز ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
اعصام الحق اور رابرٹ لینڈ اسٹیڈ نے ترکی کے شہر انتاليا ميں کروشیا اور آسٹریا کی جوڑی کو شکست دے کر ٹائٹل حاصل کيا۔
اعصام اور ان کے پارٹنر نے پہلے سيٹ ميں سات پانچ سے کاميابي حاصل کي، دوسرے سيٹ ميں چار ايک کے اسکور پر آسٹرين اور کروشين جوڑي ميچ سے دستبردار ہوگئي۔ اعصام الحق نے رواں سال چوتھا ٹائٹل اپنے نام کيا ہے۔ سماء