چوتھا فور جی اسپیکٹرم لائسنس فروخت کردیا گیا

it_photo_123217اسلام آباد : حکومت نے چوتھا فور جی اسپیکٹرم لائسنس ساڑھے 29 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیا۔ اسلام آباد میں مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مملکت برائے ٹیلی کام انوشہ رحمان نے بتایا کہ پاکستان میں چوتھا فور جی اسپیکٹرم لائسنس ساڑھے 29کروڑ ڈالر میں فروخت کردیا گیا ہے، جس کے ذریعے پاکستان میں موبائل فون کے کروڑوں صارفین کو فور جی کی سہولت میسر آسکے گی۔

TXs مشترکا پریس کانفرنس کے موقع پر ٹیلی کام حکام اور نجی موبائل فون کمپنی کے درمیان لائسنس کے اجراء کا معاہدہ بھی ہوا۔ وزرا کے مطابق فور جی لائسنس کی نیلامی سے قومی خزانے کو ساڑھے 29کروڑ ڈالر کی نان ٹیکس آمدنی حاصل ہوئی ہے۔ PTA-Logo اسحاق داڑ کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی نے فور جی اسپیکٹرم لائسنس کی پوری رقم یک مشت ادا کردی ہے اور وہ جولائی سے فور جی کا باقاعدہ آغاز کرسکے گی۔ 674816-financemin_pconferenceishaqdaranusharahmanphotopid-1393015725-445-640x480 فور جی لائسنس کے اجراء سے نجی موبائل فون کمپنی کے کروڑوں صارفین کو فائدہ ہوگا اور انہیں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوسکے گی۔ سماء

anushay rehman

4G license

4G sims

spectrum

auction for 4G

private cellular network provider

Tabool ads will show in this div