پنیر کینسر سے بچاتا ہے، طبی ماہرین

chopping-paneer

ٹیکساس : امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنیر جگر کو توانا رکھتے ہوئے سرطان سے بچاتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا کے ماہرین صحت کہا کہنا ہے کہ پنیر جگر کو توانا رکھتے ہوئے اس کے سرطان سے بچاتا ہے۔ یونی ورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنیر میں موجود ایک مرکب، اسپرمیڈائن جگر کے متاثرہ خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ how-to-make-paneer-at-home اس کے علاوہ یہ جگر فائبروسِس، ہیپٹوسیلولرکارسینوما (ایچ سی سی ) کو روکتا ہے جو جگر کے کینسر کی سب سے عام وجہ بھی ہے۔ ماہرین نے اس تحقیق کے دوران چوہوں کو اسپرمیڈائن کھلایا تو حیرت انگیز طور پر ان کی عمر میں 25 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ اگر چوہوں کی طرح یہ انسانوں کی زندگی میں اضافہ کرسکے تو انسان کے 100 برس تک زندہ رہنے کی امید پیدا ہوجائے گی، تاہم اسپرمیڈائن کے سپلیمنٹ بنانے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ til.e.paneer ماہرین نے مزید انکشاف کیا کہ باقاعدگی سے مشروم، سویا، دالیں، مکئی اور مکمل اناج (ہول گرین) کھانے سے بھی زندگی طویل ہوتی ہے۔غذائی ماہرین کا اصرار ہے کہ تین اشیا زندگی کو طوالت دے سکتی ہیں، اول کیلوریز کو جسم میں تلف کرنا، دوم گوشت اور دیگر پروٹین میں موجود میتھیونائن امائنو ایسڈ سے گریز اور ریپامائسن جیسی ایک دوا جانداروں کی زندگی بڑھانے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔ DSC_85131 ماہرین کا کہنا ہے کہ پنیر میں موجود اسپرمیڈائن اس کا بہترین متبادل ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے انسان کا جگر توانا اور جسم سرطان سے بھی محفوظ رہ سکتا ہے۔ سماء

HEALTH

Liver

CANCER

Cheese

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div