یوم تکبیر پر لاہور میں تقریب، حمزہ شہباز نے کیک کاٹا، لیگیوں نے حشر نشر کردیا
اسٹاف رپورٹ
لاہور : يوم تکبير پر لاہور میں بھی تقريب سجائی گئی، حمزہ شہباز نے چاغی پہاڑ سے مشابہت والا خصوصی کیک کاٹا، کارکنوں نے کیک کا حشر نشر کر دیا، بجلی کی بندش اور کارکنوں کی نعرے بازی نے قائدين کو بدمزہ کرديا۔
ایوان اقبال میں یوم تکبير کے حوالے سے سجائی گئی تقریب ميں عين اس وقت بجلی چلی گئی جب حمزہ شہباز لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کررہے تھے۔
حمزہ شہباز اپنے پر جوش خطاب کے دوران جب بھی حکومت کے کارنامے بتانے لگتے کارکن نعرے لگا کر بار بار انہیں روک دیتے۔
تقریب میں چاغی پہاڑ سے مشابہت والا کیک خصوصی طور پر لایا گیا جسے کاٹا تو حمزہ شہباز نے ليکن ان کے جاتے ہی کارکن کیک پر ٹوٹ پڑے اور جس کے جو ہاتھ آیا لے کر چلتا بنا۔ سماء