رانا ثناء اللہ کا برا دور ختم، آج پھروزارت قانون سنبھالیں گے

ویب ایڈٰیٹر

لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی میں کلین چٹ ملنے کے بعد رانا ثناء اللہ کا برا دور ختم ہوگیا،آج  ایک بار پھر وزارت قانون کا حلف اٹھائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، رانا ثناء اللہ آج  وزیر قانون جبکہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا وزیر خزانہ کے عہدوں کا حلف اٹھائیں گی۔

پنجاب حکومت کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ میں توسیع دو مراحل میں ہوگی، بجٹ سیشن کے بعد بھی کچھ وزراء کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کے دور میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں بدترین واقعہ پیش آیا تھا، پاکستان عوامی تحریک کے ادارہ منہاج القرآن کے باہر لگے بیریئر ہٹانے کے دوران پولیس کی فائرنگ سے خواتین سمیت 12 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی براہ راست ذمہ داری وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ پر ڈالی جارہی تھی جس کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان سے عہدہ واپس لے لیا تھا، تاہم گزشتہ دنوں منظر عام پر آنے والی جے آئی ٹی رپورٹ میں رانا ثناء اللہ کو کلین چٹ مل گئی۔ سماء

doping

Tabool ads will show in this div