سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیاں غیرملکی ایجنڈا ہے

DG ISPR ON SOCIAL MEDIA SOT 30-06

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/DG-ISPR-ON-SOCIAL-MEDIA-SOT-30-06.mp4"][/video]

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا پیغام سب تک پہنچ چکا ہے، ماضی میں روز بم دھماکے ہوتے تھے لیکن اب پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی مرکز نہیں۔ اس وقت پاکستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں، سوشل ميڈيا پر رياست مخالف سرگرمياں غيرملکي ايجنڈا ہے۔

سماء کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ فوج کي کوششوں سے امن و امان ميں بہتري آئي ہے، لیکن ہمیں داخلي اور خارجي امن دونوں بحال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد افغانستان سے بيٹھ کر کارروائياں کر رہے ہيں اور ہم دہشتگردوں کے مقامي سہولت کاروں کو گرفتار کرچکے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کام ایک دن یا رات میں نہیں ہوتے، اب پاکستان کو بہتر بنانے پر بحث ہونی چاہیئے، جس کے لئے پولیس اورجوڈیشل سسٹم میں بہتری کی ضرورت ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ آج کل سوشل ميڈيا ايک بہت بڑا ہتھيار ہے لیکن سوشل ميڈيا پر 100 فيصد حقیقت نہيں ہوتي۔ سوشل ميڈيا پر رياست مخالف سرگرمياں غير ملکي ايجنڈا ہے۔ سما

DG ISPR

no go area

ASIF ghafoor

army chief message

Tabool ads will show in this div