پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل

Jun 30, 2017

 petrol-nosal-640x384

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Petrol-Prices-Isb-Pkg-30-06.mp4"][/video]

اسلام آباد : حکومت نے ایک بار پھر اوگرا  کی سمری نظر انداز کردی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے عوام کو لالی پاپ دے دیا۔

اوگرا سمری نامنظور، یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی تو ہوئی مگر اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف۔

اوگرا نے پیٹرول 3 روپے 30 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی، وزیر خزانہ نے دونوں کی قیمت میں ایک روپیہ 50 پیسے فی لیٹر کمی کرکے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی۔

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں 44 روپے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہیں، یعنی پیٹرول اور ڈیزل کی مد میں حکومت نے 50 فیصد ریلیف اپنی جیب میں ڈال لیا اور ریلیف کی حقدار عوام کیلئے صرف تسلی۔ سماء

Price Down

Minister of Petroleu

Tabool ads will show in this div