پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا پاراچنار کا دورہ، متاثرین سے ملاقات

Jun 30, 2017

DDkLP0qXkAA-BmC

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/IK-ON-PARACHINAR-SOT-30-06.mp4"][/video]

پاراچنار: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پارا چنار پہنچے اور متاثرین سے ملاقات کی۔

پاراچنار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے کہا کہ ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ قبائلی اور فورسز مل کردہشت گردوں کا مقابلہ کریں، میں چاہتا ہوں کہ قبائلی علاقوں میں بھی پر امن زندگی ہو۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی بھی سازش کامیا ب ہونے نہیں دیں گے، ملک میں دہشت گردی میں بیرونی عناصر ملوث ہو سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ فاٹا بہت جلد خیبر پختون خوا میں ضم کیا جائے گا اور منتخب نمائندے بھی جلد صوبائی اسمبلی میں بیٹھ جائیں گے۔ سما

FORCES

IMRAN KHAN

Kurram Agency

Tabool ads will show in this div