پاکستان میں پہلی بار کوئلے سے بجلی بنا لی گئی

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کراچی: بجلی بحران کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے اقدامات میں ایک بہت ہی اچھی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئلے سے بجلی پیدا حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی ہے۔ سندھ کے علاقے تھر میں 4 سال سے کام کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم نے آخر کار کوئلے سے بجلی بنالی۔

زیرزمین کوئلے کو آگ لگا کر گیس تیار کرنے کے بعد بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ تھر کول کے بلاک نمبر 5 میں کام کرنے والی کمپنی یو سی جی نے کیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر ثمر مبارک قند کہتے ہیں ابتدائی طور پر 10 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

کمپنی یو سی جی کے مطابق جاپان سے منگوائے گئے گیسی فائرجنریٹر کی مدد سے زیر زمین جلتے کوئلے سے پیدا ہونے والی گیس کو بجلی میں تبدیل کیا گیا ہے۔

 ڈاکٹر ثمر مبارک  قند کا کہنا ہے کہ فنڈز جاری ہوئے تو سسٹم میں 100میگا واٹ بجلی شامل کرسکتے ہیں۔ سماء

سے

clean

fair