لاہور میں بارش کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

Jun 29, 2017

Monsoon Rains Lhr Usman Pkg 29-06

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/06/Monsoon-Rains-Lhr-Usman-Pkg-29-06.mp4"][/video]

لاہور: سميت پنجاب بھر ميں اس برس جون کے مہينے ميں معمول سے اسي سے چارسو في صد تک زيادہ بارش ريکارڈ کي گئي ہے، جس کي وجہ سے رمضان کے مہينے ميں آساني رہي تو عيد کي چھٹياں بھي مزے سے گزر گئيں۔

ساون کا آغاز تو پندرہ جولائي کو ہوگا مگر اس سے پہلے ہي بارش کے ريکارڈٖ ٹوٹ گئے، لاہورميں ہرسال جون ميں پچپن ملي ميٹر بارش ہوتي ہے، مگر اس باراب تک دو سو ملي ميٹر ہوئي ہے، اسلام آباد ، فيصل آباد اور بہاولپور ميں بھي بادل جم کر برسے ہیں۔

چيف ميٹرولوجسٹ محمد رياض کا کہنا تھا کہ اس بار جون ميں پنجاب ميں معمول سے زيادہ بارشيں ہوئي ہيں، اس کي وجہ ماحولياتي تبديلياں بھي ہوسکتي ہيں۔

جون کے مہينے ميں بارشوں کي وجہ سے ماہ رمضان اور عيد کي تعطيلات کے دوران موسم خوشگوار رہا، موسم کي اس ادا پر شہري بھي خوش ہيں ۔

شہريوں کا کہنا ہے جون کے مہينے ميں اس بار بارشيں معمول سے زائد ہوئي ہيں، جس کي وجہ سے موسم بڑے مزے کا رہا ہے، صرف عيد کے دن زيادہ گرمي پڑي ورنہ رمضان بہت اچھا گذرا ہے ۔

بارشوں کے باعث درياوں ميں پاني کي صورتحال بہتر ہوئي ہے اور ڈيم بھي جلد بھرنے کي توقع ہے۔

ماہرين موسميات کے مطابق جولائي ميں معمول کے مطابق بارشيں ہوں گي۔۔۔تاہم اگست اور ستمبر ميں ان ميں کمي آسکتي ہے۔ سماء

moon soon

Tabool ads will show in this div