سعودیہ دھماکا،وزیراعظم کی مذمت،انسانی جانوں کی ضیاع پرافسوس

ویب ایڈیٹر :


اسلام آباد : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سعودی شہر دمام میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سعودی عرب کی مسجد امام حسین میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اپنے بیان میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

 وزیر اعظم نواز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید صدمے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت سے تعزیت کا اظہار بھی کیا، انہوں نے جاں بحق افراد کیلئے مغفرت اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی شہر دھمام میں نماز جمعہ کے دوران خود کش دھماکے میں چار افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ اس سے قبل بھی گزشتہ روز مسجد کے دھماکے میں 16 افراد جاں بحق، جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ سماء

کی

tours

Tabool ads will show in this div