نوشہر و فیروز: وزیر اعلیٰ سندھ کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ
نوشہر و فیروز میں مبینہ پولیس مقابلے میں طالبعلم کی ہلاکت کیخلاف ورثاء نے ایم پی اے مراد علی شاہ کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ شروع کردیا ہے۔
پولیس کی مظاہرین کو ہٹانے کی کوششیں جبکہ مظاہرین خورشید شاہ کی گاڑی کے آگے لیٹ گئے ، گھر کے اندر آصف زرداری، خورشید شاہ اور دیگر قائدین بھی موجود ہیں۔
مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے طالبعلم کے بھائی نے سماء سے گفتگو میں کہا کہ پیچھلے ماہ کی 8 تاریخ کو ہمارے گھر سے بھائی اور والد کو لے کر گئی ۔ تین دن بعد ہمارے والد کو رہا کردیا۔
جبکہ18 تاریخ کو سپرڈنڈنٹ نے کہا کہ آپ کا بھائی طالبعم ہے اور بے قصور اسے رہا کردیا جائے گا ، تین دن بعد 21 تاریخ کو اس کی لاش دے دی گئی ۔ سماء