بھارت سےخودمختاری،سلامتی کولاحق خطرات نظراندازنہیں کرسکتے،سربراہ پاک بحریہ

اسٹاف رپورٹ


لاہور   :   پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے پڑوس میں ایک حاکمانہ اور جابرانہ سوچ مستحکم ہو رہی ہے، ہم اپنی خود مختاری اور قومی سلامتی کو لاحق خطرات کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔

لاہور میں چوالیسویں پاکستان نیوی اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب میں ایڈمرل ذکاء اللہ نے میری ٹائم کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر تیزی سے آنے والی تبدیلیوں کی بناء پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم عسکری اور سیاسی سطح پر موثر اور باخبر ریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوس میں حاکمانہ اور جابرانہ سوچ مستحکم ہورہی ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سیکیورٹی کو لاحق خطرات نظرانداز نہیں کرسکتا، ایڈمرل ذکاء اللہ نے پاک افواج کے اناسی اور  دوست ممالک انڈونیشیا، ایران، بحرین، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے اکیس آفیسرز کو وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں تفویض کیں۔ سماء

mehndi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div