کراچی میں ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان
کراچی: شارع فیصل پر ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگنے سے جنریٹر جل گیا۔ فائر بریگیڈ عملے نے تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد شعلے ٹھنڈے کردیے۔
تفصیلات کے مطابق صبح آٹھ بجے شارع فیصل پر ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے جنریٹر روم میں آگ لگی۔ شعلوں نے پھیلتے پھیلتے بیسمنٹ کے تین کمروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں اور واٹر ٹینکر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی گئی۔ آخرکار تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آگ سے لاکھوں روپے کا جنریٹر جل گیا۔ سما