مستونگ،دہشتگردوں کا بسوں پرحملہ،22مسافر اغوا کے بعد قتل

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:


کوئٹہ : مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ کے قریب دہشت گردوں نے مسافروں کو کوچز سے اتار کر اغواء کرلیا، دہشت گرد مسافروں کو اغوا کرکے پہاڑ کے پیچھے لے گئے جہاں انہوں نے  بائیس   مسافروں کو گولیاں مار کر قتل کردیا، جب کہ ایک مسافر زخمی حالت میں ملا۔

سیکیورٹی ذرائع :
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع مستونگ  میں  کھڈ کوچہ کے قریب مسافروں کو کوچز سے  اتار کر اغواء کر لیا گیا،  مسافر کوچز میں ستر سے زائد مسافر موجود تھے۔، دہشت گردوں کوچز کے مسافروں کو اغوا  کر کے اپنے  ساتھ لے گئے، جہاں انہوں نے بائیس مغوی مسافروں کو فائرنگ سے بھون ڈالا، جب کہ ایک مسافر شدید زخمی حالت میں ملا۔   واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز   علاقے میں پہنچیں ، جس کے بعد  دہشت گردوں  نے فائرنگ کردی ، فورسز کا  دیگر مغویوں کی بازیابی کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے اور ڈی سی مستونگ بھی آپریشن کے مقام پر موجود ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلح دہشت گردوں سیکیورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس تھے جن کی تعداد پچیس سے زائد بتائی گئی ہے۔ مسلح  دہشت گردوں نے شناخت کے بعد بائیس مسافروں کو کوچز سے اتار اور انہیں لے کر پہاڑ کے پیچھے چلے گئے، جہاں انہوں نے تمام مسافروں کو لائن میں کھڑے کرکے فائرنگ کرکے بھون ڈالا۔

صوبائی سیکریٹری داخلہ :
لیویز ذرائع کے مطابق مسافر کوچز پشین سے کراچی جا رہی تھیں، واقعہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر پیش آیا، فورسز  کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،   حملے کے بعد قلات لیویز نے مستونگ کے قریب ناکہ لگا دیا، دوسری جانب قلات لیویز کی بھاری نفری مستونگ کے قریب تعینات کردی گئی ہے، سیکریٹری داخلہ کے مطابق مسافروں کو بازیاب کرانے کیلئے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، ڈی سی مستونگ اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ علاقے میں فرنٹیئر کور اور لیویز کا مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ :

صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق  کو چز کے 20مسافروں پرفائرنگ کی گئی، جاں بحق افرادمیں زیادہ ترپشتوبولنےوالےہیں، وزیر داخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا  کہ 20مسافروں کویرغمال بناکرفائرنگ کی گئی، دیگر مغویوں کی باحفاظت بازیابی کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔سماء

زخمی

eid milad

rabi-ul-awwal

Tabool ads will show in this div