بلدیاتی انتخابات، بدنظمی اور بدانتظامی کے باعث پولنگ کا عمل متاثر

ویب ایڈیٹر:


پشاور:خیبر پختو نخوا میں بلدیاتی  الیکشن روایتی گہما گہمی سے جاری ہے لیکن اکثر شہروں کے پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا۔

کوہاٹ ،صوابی،ڈی آئی خان اور لکی مروت میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر پولنگ شروع نہ ہوسکی۔

چارسدہ کے علاقے میں ترناب اوچہ ولہ میں عملے کے پاس مہریں اور دستاویزات ہی موجود نہیں تھیں جس کے باعث پولنگ شروع نہ ہوسکی۔

مالاکنڈ میں یو سی ہیروشاہ کے بیلٹ پیپرز میں غلطیوں کی وجہ سے 3 پولنگ اسٹیشنزپرووٹنگ کا عمل شروع نہیں ہوا۔

نوشہرہ کی یوسی امان کورٹ میں امیدواروں کے بیلٹ پیپر سے انتخابی نشانات غائب ہونے کے باعث جاری پولنگ روک دی گئی۔

ایبٹ آباد کی یو سی اربن سٹی گورنمنٹ ہائی اسکول میں خواتین ووٹرز میں بدنظمی دیکھنے میں آئی۔

ہنگو میں سکیورٹی خدشات کی بناء پرضلع بھر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔

چارسدہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی عدم فراہمی پر پولنگ شروع نہ ہو سکی جبکہ بیلٹ پیپرز پر نشانات کی غلطی کے باعث نجم آباد کے  خواتین پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا۔

مردان یو سی باری چم میں پولنگ اسٹیشن سے اسٹیمپ غائب ہونے کی وجہ سے ووٹنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا۔

بنوں:یوسی میراخیل کے پولنگ اسٹیشن میں 2 گروپوں میں تصادم کے باعث پولنگ کا عمل روک کر اور پولیس کی نفری طلب کر لی گئی جبکہ یوسی جانی خیل اورمانی خیل میں عملہ نہ پہنچنے کی وجہ پولنگ کا آغاز نہ ہو سکا۔

کرک کی یوسی ڈگرگلاں میں امیدواروں کے درمیان  تلخ کلامی کے باعث پولنگ روک دی گئی۔

لوئردیر، طورمنگ نمبر1میں 6 اور نمبر 2 میں 3 پولنگ اسٹیشنز پرایک پولنگ اسٹیشن کی دستاویزات دوسرے پولنگ اسٹیشنز پر بھیجنے سے پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا۔ لقمان بانڈہ پولنگ اسٹیشن پر جماعت اسلامی اور ن لیگ  کے کارکنوں میں ہاتھ پائی، کے دوران 2 افرادزخمی ہو گئے۔

صوابی کے گورنمٹ گرلز ہائی اسکول داگئی میں عوامی نیشنل پارٹی اور عوامی جمہوری اتحاد  کے کارکنوں میں تصادم کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔سماء

کا

surge

handed

reuters

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div