بلدیاتی انتخابات، خاتون پریزائیڈنگ افسر گرفتار، کئی ووٹرز دھر لیے گئے

اسٹاف رپورٹ:

پشاور:خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی کے باعث متعدد پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ روک دی گئی تو دوسری جانب کوہاٹ میں خاتون پریزائیڈنگ افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔


کوہاٹ کی یوسی محمد زئی میں اسسٹنٹ کمشنرکے چھاپے کے دوران جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کے الزام مین خاتون پریزائیڈنگ افسراور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پریزائیڈنگ افسر نسیم اختر کی جگہ دوسری خاتون پریزائیڈنگ افسرتعینات کردی۔

مالاکنڈ کے پولنگ اسٹیشن مینہ میں پریزائیڈنگ افسرپرجانبداری کے الزام کے بعد پولنگ روک دی گئی۔

پشاورکے علاقے شاہ ڈنڈمیں پولیس نے جعلی ووٹ ڈالنے پر 3افراد کو دھرلیا۔ شاور ہی کی یوسی 28 میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر جعلی ووٹ کاسٹ کیے جا رہے تھے۔ چھاپے کے دوران پولنگ اسٹیشن سے جعلی اسٹیمپ برآمد ہوئیں ۔


ادھر ایبٹ آباد کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پربدنظمی اور دھاندلی کے الزامات پرخواتین اور مرد ووٹرزآپس میں الجھ پڑے۔ خواتین اورمردوں میں شدید تلخ کلامی ہوئی،جھگڑا بڑھنے پر کئی جگہوں پرپولنگ روکنا پڑی۔



مردان میں بے قاعدگیوں پر 17پولنگ اسٹیشنز پرپولنگ کا عمل معطل کر دیا گیا۔ سماء

India vs Pakistan

Tabool ads will show in this div